ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹیکسی کرتے وقت پیش آیا جب ایک طیارے کا پچھلا حصہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے ایک جہازکوشدید نقصان پہنچا اور پچھلے حصے میں بڑا شگاف پڑ گیا۔
اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا حکم
ایئرپورٹ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کومحفوظ طریقے سے نکال کرمتبادل طیارے میں منتقل کردیا گیا، متاثرہ پروازتقریباً چارگھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ پرحفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔