وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اٹک اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آباد میں سیکٹر ایف-6، ایف-7، جی-6، جی-7، شکرپڑیاں، آئی-8، ایچ-8 اور فیض آباد کے علاقوں میں ہلکی و تیز بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
دوسری جانب اٹک شہراوراس کے مضافاتی علاقوں مرزا، شیں باغ، ماڑی، شکردہ اور پیپلز کالونی میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔