واشنگٹن: کانگو کے اعلیٰ سطحی وفد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کا اعلان روانڈا اور کانگو کے درمیان امریکی ثالثی سے ہونے والے امن معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی ثالثی میں روانڈا اور کانگو کا تاریخی امن معاہدہ
کانگو کے وفد نے کہا کہ امریکی صدرکی قیادت اور سفارتی کوششوں سے افریقہ میں 30 سال سے جاری خونریز تنازعے کا خاتمہ ممکن ہوا جوعالمی امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
وفد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ٹرمپ کی امن کے قیام میں کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں نوبل انعام سے نوازا جائے۔
