مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی روح پرور تبدیلی، نیا کسوہ نصب

غلافِ کعبہ کی تبدیلی

مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں خانہ کعبہ پر نیا غلاف (کسوہ) چڑھا دیا گیا، یہ مقدس اور روح پرور تقریب یکم محرم 1447 ہجری کو انجام دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے کسوہ کی تیاری میں سیاہ ریشم کے 47 ٹکڑوں پر 68 قرآنی آیات کو 24 قیراط سونے سے چڑھائے گئے چاندی کے دھاگوں سے کڑھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

نئے کسوہ کا مجموعی وزن تقریباً 1,415 کلوگرام ہے اس سے قبل 29 ذوالحجہ کو نمازعصر کے بعد پرانے کسوہ کے سنہری حصے کو احتیاط سے ہٹا دیا گیا تھا۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل ہرسال اسلامی سال کے آغاز پرخصوصی عقیدت واحترام کے ساتھ مکمل کیا جاتا ہے جسے دنیا بھرکے مسلمان روحانی اہمیت کا حامل تصورکرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں