چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قراردیا اورامید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل منظور کرلیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مظلوموں کی آواز بننا ہوگا۔
ایرانی سفیر نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
