ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اورچینی ہم منصب کے درمیان ایران پرہونیوالے اسرائیلی اورامریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔
سلامتی کونسل کا ایران پرحملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک، ایرانی مندوب
عباس عراقچی نے ایران کے موقف کی حمایت اورحملوں کی مذمت پرچین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اسرائیلی فوجی اہداف پرجوابی حملہ ایران کا قانونی حق اوردفاعِ خود مختاری کے اصول کے مطابق تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے “العدید” پر میزائل حملہ بھی ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا حصہ تھا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔