اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک اورمایوس کن ہے۔
ایرانی مندوب امیرسعید ایراوانی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام عالمی معاہدوں کے تحت منظورشدہ ہے اوراس پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہیں، پاکستان
انہوں نے کہا کہ سول نیوکلیئر تنصیبات پرحملہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس پرعالمی برادری کو سنجیدگی سے ردعمل دینا چاہیے۔
انہوں نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل میں نمائندگی کا حق نہیں جو عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہو۔