اسلام آباد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار جبکہ راولپنڈی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش جی سکس، جی سیون، ایف سکس، ایف سیون، زیرو پوائنٹ، ایچ ایٹ، جی 10، ایف 10، ای الیون، فیصل مسجد، بہارہ کہو، بنی گالہ، راول ڈیم، ترامڑی اور ملحقہ علاقوں میں ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

بارش کے بعد شہریوں نے خوشگوارموسم سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا ہے جبکہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اورگرد و نواح میں مزید  بارش کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں