قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصد کی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصد کی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور یواے ای کا فضائی آپریشن منسوخ
دوسری جانب عراق میں کام کرنے والی بڑی تیل کمپنیوں نے اپنا غیر ملکی عملہ نکالنا شروع کر دیا ہے،عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ٹوٹل انرجیز سمیت تین کمپنیوں نے اپنا عملہ نکالا ۔
عملہ نکالنے کے باعث تیل سے متعلق کام متاثر نہیں ہوا۔