پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیر کو بھی بارش متوقع

بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش متوقع ہے ۔

ترجمان کے مطابق لا ہور، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، چینوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ اور گردونواح میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری

چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی تو قع ہےجبکہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں بھی آندھی،جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، سرگودھا، حافظ آباد،جھنگ اور گردونواح میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ،ہم ان کے ساتھ ہیں،خواجہ آصف

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27اور زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصدرہا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں