امریکا نے ایران کی ریڈ لائن کراس کی،خرم دستگیر


سابق وزیر دفاع اور ممبر سفارتی مشن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی ریڈ لائن کراس کی ہے ،اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی،اب امریکا بھی اسرائیل کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’سیچویشن روم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا خود جنگی اصولوں کو توڑ رہاہے ،جنگ کے اصولوں پر عملدرآمد کیلئے ہمیں آواز اٹھانی ہے۔

ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان نے اپنی سرزمین اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ،بھارت بھی پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتا رہتا ہے،پاکستان ایٹمی طاقت ہے  ایسے حملوں سے محفوظ رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں