سب سے بڑی دہشتگرد اسرائیل کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Naeem ur Rehman

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب سے بڑے دہشتگر اسرائیل کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا جبکہ کل ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے پھر کوئی ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا۔ امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا۔ اور صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دالبندین: مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے۔ لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ جبکہ حماس کی تحریک اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ ہم غزہ کے بچوں اور خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو جھکے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک زندہ تحریک ہے اور اس نے پوری امت مسلمہ کو آئینہ دکھایا۔ ہمارے غزہ کے بچے روز شہید ہو رہے ہیں۔ اور روزانہ کم از کم 80 سے 100 بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کا ہاتھ روکنے کے بجائے اس کو طاقتور بنایا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام چل رہا ہے۔ لیکن ہم اعلان کرتے ہیں پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم غزہ اور ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں