انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ا امریکی حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے کہا کہ کل پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، برطانوی وزیر اعظم
قبل ازیں اپنے بیان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کے بعد تابکاری میں اضافہ نہ ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ مزید معلومات ملنے پر ایران کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔