ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس سارا جیکبز نے ایران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ حملوں کوغیرآئینی قراردیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے امریکا کو ایک اورلامتناہی اور خونریز جنگ میں جھونکے جانے کا خطرہ لاحق ہے جو نہ صرف خطے کے امن بلکہ امریکی عوام کے لیے بھی تباہ کن ہو سکتا ہے۔
سارا جیکبز کا کہنا تھا کہ کانگریس کو نظر انداز کرتے ہوئے یک طرفہ فوجی کارروائیاں آئینی حدود سے تجاوز ہیں اور ان پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دے، تاکہ عالمی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔