امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائی میں امریکا نے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں اور 30 سے زائد ٹم ہاک کروزمیزائل استعمال کیے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں 3 نیو کلیئرسائٹس پرکامیاب حملہ کرلیا ہے، فردو، نطنز اور اصفہان نیوکلیئرسائٹس پرحملہ کیا ہے اب ایران کوجنگ بندی پراتفاق کرنا پڑے گا۔
ایران پر ٹرمپ کے حملے غیر آئینی ہیں، رکن ڈیموکریٹ کانگریس
انہوں نے کہا کہ اب تمام طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر ہیں، حملے کا اعلان ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرکیا، سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب امن کا وقت ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے سےمتعلق امریکی صدرامریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کریں گے،خطاب میں ایران میں انتہائی کامیاب فوجی کارروائی سے متعلق تفصیلات دوں گا۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرزنے ایران پرحملے کوغیرآئینی قرارددے دیا اورکہا کہ صدر ٹرمپ کو جنگ کے فیصلے کااختیار نہیں ہے، جنگ کا فیصلہ کرنا کانگریس کا اختیار ہے۔
امریکا جنگ میں شامل ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا زیادہ آسان ہے، ایرانی حکام
ایرانی فارس نیوزایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں کے جواب میں اسرائیل نے اصفہان نیوکلیئرسائٹ پرحملہ کردیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے لنجان، مبارکہ، شہرضا اوراصفہان شہرکو نشانہ بنایا، ایرانی شہراصفہان پرحملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، اسرائیل نے اصفہان نیوکلیئرسائٹ کو نشانہ بنایا، تابکاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔