اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی زبان پھسل گئی، اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکی سفیر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سفیر نے ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کو خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک قرار دے دیا۔

امریکا جنگ میں شامل ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا زیادہ آسان ہے، ایرانی حکام

انھوں نے کہا کہ ہم اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو خطے میں دہشت پھیلا رہے ہیں، جیسے اسرائیل  تاہم چند لمحوں بعد فوراً تصحیح کرتے ہوئے کہا، “میرا مطلب ہے ایران جوخطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔”

انہوں نے اس بیان کو محض زبانی لغزش قراردیا اورکہا کہ امریکی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردی اورکشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، اسرائیل امریکا کا قریبی اتحادی ہے اورہماری پوزیشن غیرمبہم ہے۔


متعلقہ خبریں