گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جس کا افواج پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کیا۔
جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار پاکستانی فیلڈ مارشل کو امریکی صدرکی جانب سے سرکاری مہمان کے طور پرمدعو کیا گیا، جو سفارتی کامیابی کی علامت ہے، پوری قوم اورامت مسلمہ کو پاک فوج پرفخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا اورعوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جس سے عالمی برادری کو مثبت پیغام گیا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
