محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، لاہور، جھنگ اور سرگودھا میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، آصف زرداری
ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، شانگلہ، پشاور، صوابی، مردان، مہمند، خیبر اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع نگر پارکر مٹھی اور اسلام کوٹ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
