قاہرہ، مصر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے کہا کہ اسرائیل منظم طریقے سے ایران پر مسلسل حملے کررہا ہے جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
تہران سے رابطے بحال، یورپ اور امریکا بات چیت جاری رکھنے پر متفق
انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں سے پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس سے صرف اسلحہ بیچنے اور خونریزی سے منافع کمانے والے عناصر فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے عالمی حمایتیوں کی بھی سخت مخالفت کی اورعالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔