کروشیا کے صدر زورن ملانووِچ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لینا چاہیے۔
کروشیا کے صدر زورن ملانووِچ نے کہا کہ اسرائیل ایک مجرمانہ پالیسی پر عمل کر رہا ہے، جو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صدرٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،ترجمان وائٹ ہاؤس
انہوں نے کہا کہ کسی ایسی ریاست سے تعلق نہیں رکھا جانا چاہیے جس کی قیادت کا ایک حصہ جنگی جرائم میں ملوث افراد پر مشتمل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے اوراب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دیا جائے، انہوں نے عالمی اداروں سے فوری اقدام کا مطالبہ بھی کیا۔
