سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 460 روپےکی کمی

فائل فوٹو


ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا3لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی،شزا فاطمہ

اسی طرح 10گرام سونا 394 روپے سستا ہوکر 3لاکھ 7 ہزار494 روپے کا ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 ، منگل کو 1000 جبکہ بدھ کو 2 ہزار 245 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں