کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ کے قریب تیز رفتاری سے آنے والا ڈمپر بے قابو ہو کر ایک کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کے نیچے آ کر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، گاڑی میں ایک خاتون مزید پھنسی ہوئی تھی جسے نکالا لیا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا، گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔
جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار
ہیوی کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹا کر گاڑی اورنعشوں کو باہر نکالا گیا، حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد شروع کردی گئی ہے۔
