ایران نے ٹرمپ کی ملاقات کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

ملاقات کے دعوے

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی حکام ان سے ملاقات کے لیے بے تاب تھے۔

ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ “کوئی ایرانی عہدیدار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پرجا کرنہیں گڑگڑایا۔” ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت بات ایرانی سپریم لیڈرکے قتل کی دھمکی ہے جوعالمی اصولوں کیخلاف ہے۔

ایران نے روس سے فوجی مدد نہیں مانگی، پیوٹن

ایرانی مشن نے واضح کیا کہ ایران کبھی دباؤ میں آ کر امن کو قبول نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرتا رہے گا۔

یہ ردِ عمل ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جسے ایران نے سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا۔


متعلقہ خبریں