تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ نے اسرائیل چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے احتیاطی تدابیر کے تحت اپنے سفارتی عملے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں اضافی انخلاء کے امکانات بھی موجود ہیں۔
ایران کے یو این مشن نے امریکی صدر کو جھوٹا قرار دے دیا
آج ایک امریکی خصوصی طیارہ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پہنچا، جو سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو لے کرروانہ ہو گیا، اسرائیلی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔