ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔
ایران کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو کوئی سرحد نہیں مانتے، وہ امریکا سے اجازت لے کر جہاں چاہتا ہے دراندازی کرتا ہے، ایران جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں لیکن اگر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو جواب ملے گا۔
تل ابیب میں ایرانی حملے میں نقصان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جتنا آگے بڑھے گا، ردعمل اتنا ہی سخت اور شدید ہو گا، انہواں نے قوم سے اپیل کی کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہیے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہو گا۔
ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دیدی
مسعود پزشکیان نے بتایا کہ ایرانی حکومت کی امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت جاری ہے، تاہم ایران کو جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔