چنئی، بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ کو ہوا دے سکتا ہے۔
بھارت، حادثات کی لہر نے مودی سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا
انہوں نے کہا کہ دنیا کوغزہ پرمسلسل اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کرنی چاہیے اورتمام اقوام کو تحمل، انصاف اور بامعنی سفارت کاری کے لیے کردارادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر اور متحد ردعمل وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ممکن بنایا جا سکے۔