امریکا کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار، ہماری فوج کبھی ہارنہیں مانتی: امریکی صدر

امریکی صدر

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمنوں کے لیے شکست کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

 فوج کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  امریکی فوجیوں کی قربانیوں نے امریکا کو عظیم اور ناقابلِ تسخیر ملک بنایا۔

امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے، ایران

انہوں نے کہا کہ “ہم ان سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، امریکی افواج قوم کا فخر اور سلامتی کی پہلی دیوار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے دنیا کی تاریخ بدل دی ہے، ہمارے سپاہی کبھی ہارنہیں مانتے، دشمن کوبتاناچاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہارنہیں مانےگی۔


متعلقہ خبریں