بھارت، حادثات کی لہر نے مودی سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا

مودی سرکار

نئی دہلی، بھارت میں بڑھتے ہوئے حادثات نے وزیراعظم نریندر مودی کے گیارہ سالہ اقتدار کی ترجیحات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی قیادت میں قائم حکومت عوامی سلامتی، بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی نظام پر توجہ دینے کے بجائے مذہبی منافرت، سیاسی تشہیر اور پاکستان مخالف بیانیے پر مرکوز رہی ہے۔

پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام

جون 2023 کے بالاسور ریل حادثے میں 296 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 2022 میں گجرات میں پل گرنے سے 141 جانیں گئیں۔

حالیہ احمد آباد فضائی حادثے (12 جون 2025) میں 242 ہلاکتوں نے بھارتی ہوا بازی کی حالتِ زار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں،تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا بنیادی انفراسٹرکچر شدید غفلت کا شکار ہے۔

حادثات کے باوجود مودی حکومت کی بے حسی نمایاں ہے، جو متاثرین کی داد رسی کے بجائے انتخابی ریلیوں اور انتہا پسندانہ بیانیے کی ترویج میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں