ٹیمپرڈ چیسز والی گاڑی ضبط کے بعد تلف کی جائیگی، فنانس بل میں اہم ترامیم کی منظوری

ٹیمپرڈ چیسز

اسلام آباد، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں شامل فنانس بل کی بعض اہم قانونی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔

قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ ٹیمپرڈ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑیاں غیر قانونی تصورکی جائیں گی اورایسی گاڑیاں اسمگل شدہ تصور ہونگی اورانکو دوبارہ نیلام نہیں کیا جا سکے گا۔

نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد بڑھانے کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اصولاً ایسی گاڑی کو تلف کر دینا چاہیے ورنہ اس کے اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں بک سکتے ہیں، کمیٹی نے تجویز دی کہ گاڑی ضبط ہونے کے بعد 30 دن میں اسے تلف کیا جائے۔

مزید برآں، قائمہ کمیٹی نے مزدورکی کم ازکم ماہانہ اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔


متعلقہ خبریں