تہران/تل ابیب،ایرانی فوج نے اسرائیلی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
ایرانی فوج کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیل خالی کردیں، زندگی بچانے کا یہی واحد راستہ ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں میں انتہائی دھماکا خیز مواد ہے۔
اسرائیلی حملوں کی مذمت، اختلافات کا حل طاقت سے نہیں، بات چیت سے ممکن ہے، سعودی ولی عہد
دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر سپر سونک بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے جس سے مزید 14 اسرائیلی ہلاک،200 سے زخمی ہوگئے۔
ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر بھی میزائل حملہ کیا،ایرانی میزائل اسرائیلی وزیراعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ پر گرا،نیتن یاہو بنکرمیں رہنے کے بعد آج پہلی بار باہر نکلے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق درجنوں میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی تل ابیب اور دیگر شہروں میں آ کر گرے اورحیفہ پر کلسٹرمیزائل مارے گئے ہیں، اسرائیل کے شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 150 سے زائد کلسٹر میزائل اورہائپرسونک میزائل داغے گئے ہیں اور ہائبرڈ ڈرون میزائل حملوں سے حیفہ شہرمیں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔
اسرائیل پر حملوں میں عماد، غدر اور خیبر شیکان میزائل استعمال کیے گئے، ایران کے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل میں جنگی طیاروں کے ایندھن تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اگراسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو شدید حملے کریں گے۔
اسرائیل، ایران جنگ فوری ختم ہونی چاہیے، ٹرمپ
تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی و مالی نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔
حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اورعالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں گروپ آف فرینڈزان ڈیفنس آف یواین چارٹرنے ایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے ،اقتصادی تعاون تنظیم نے بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ۔
اقتصادی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اورسلامتی کے خلاف ہیں،اسرائیلی کارروائی عالمی قوانین اورضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔