بغداد، عراق نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو عراقی فضائی حدود کے استعمال سے روکا جائے۔
عراقی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا بین الاقوامی معاہدوں کے تحت عراق کی خودمختاری کا احترام کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
اسرائیل، ایران جنگ فوری ختم ہونی چاہیے، ٹرمپ
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی باعث تشویش ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کو عراق اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی تصورکریگا۔
عراق نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فوری طورپرایسے اقدامات کرے جوخطے میں مزید کشیدگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں۔
