اسرائیل، ایران جنگ فوری ختم ہونی چاہیے، ٹرمپ

ٹرمپ

انقرہ/واشنگٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی سے بچنے اور مذاکرات کی بحالی کی اپیل

صدر اردوان نے کہا ہے  کہ ترکی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، انہوں نے جوہری معاملات پر بات چیت کو تنازع کے خاتمے کا واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی مزید نہ بڑھے اور تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، تجزیہ کار اس رابطے کو خطے میں سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں