کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

کوئٹہ: کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں 3.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز پسنی سے 90 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کمیشن کا ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب کراچی مسلسل زلزلوں کی لپیٹ میں ہے اور آج بھی شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں