حج کے دوران رواں سال 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

عازمین حج انتقال hajj

حج کے دوران رواں سال 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد تھے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے تھے، ان میں بھی بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی۔


متعلقہ خبریں