ایرانی حکام نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک اسرائیل کی فوجی مدد کرتا ہے تو ایران اپنے حملوں میں شدت لے آئے گا۔
ایک سینئرایرانی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والا کوئی بھی ملک اپنے علاقائی فوجی اڈوں کو ایران کے جوابی حملوں کا ہدف بنتے دیکھے گا۔
ایران اسرائیل کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کی سفارتی رابطوں کی مہم، سعودی ولی عہد بھی متحرک
عہدیدار کے مطابق ایران کی سیکیورٹی اور خودمختاری اُس کی سرخ لکیر ہے اور کسی بیرونی مداخلت کی صورت میں ایران کی کارروائیاں مزید وسعت اختیار کریں گی۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بعض مغربی ممالک کی اسرائیل کے ساتھ ممکنہ فوجی معاونت کی اطلاعات زیرِ گردش ہیں، ایران نے عالمی برادری کو غیر جانبدار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
