ایران نے اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ “آپریشن سچا وعدہ 3” کے تحت ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے اسرائیلی جارحیت کی گئی تھی۔
ایران نے 100 سے کم میزائل فائر کیے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
ایرانی حکام کے مطابق ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں جا کر ہدف پر گرا، جبکہ یروشلم، تل ابیب اور شیروم میں زور دار دھماکوں اور سائرن کی آوازوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا جا رہا ہے اور ایران کی سیکیورٹی ایک سرخ لکیر ہے، جس پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔