ایران اسرائیل جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش

ثالثی کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال

پیوٹن نے دونوں رہنماؤں پر زور دیا کہ خطے میں مزید تباہی سے بچنے کے لیے سفارتی راستہ اپنایا جائے اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔

روسی صدر نے کہا کہ ماسکو امن قائم کرنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ روس کی ثالثی ممکنہ طور پر ایک اہم سفارتی پیش رفت بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں