اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی تعداد 100 سے کم رہی۔
فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے مختلف مقامات پر حملے کی کوشش کی تاہم اسرائیل کے آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظاموں نے زیادہ تر میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے۔
ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی ہوئی، اسرائیلی عہدیدار
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے سے معمولی نوعیت کا نقصان ہوا ہے اور صورت حال قابو میں ہے، ادھر ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری نے فوری تحمل اور سفارتی راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔