اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب میں شدید تباہی مچائی ہے۔
ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کے مطابق حملے میں وزارت دفاع کے قریبی علاقوں، مواصلاتی نظام اور بعض حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار
عہدیدار کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے، تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا ہے،شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ فوج کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے۔