سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ

Gold

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 23 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار700 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 417 ڈالر پر پہنچ گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں