واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جلد معاہدہ کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا۔ اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کر لے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جلد معاہدہ کرے اور ڈیل کرے۔ ایران کو کئی مرتبہ معاہدہ کرنے کو کہا لیکن کوشش کے باوجود یہ ممکن نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرئیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا
امریکی صدر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنا ہو گا ورنہ حملے اس سے بھی سخت ہوں گے۔