اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں بڑی کمی

اسٹاک ایکسچینج

فائل فوٹو


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے کاروبار کے آغاز پر دو حدیں کھو دیں۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2488 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 604 پوائنٹس پر آ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 26 ہزار پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 24 ہزار 92 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال اور بجٹ سے متعلق خدشات مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں جس کے باعث سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی۔


متعلقہ خبریں