اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام کمرشل پروازیں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر ایوی ایشن حکام نے یہ فیصلہ کیا، جس کے تحت ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی روک دی گئی ہیں۔
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ٹرمپ کا ہنگامی اجلاس طلب
تہران سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی حملوں کے بعد فضا میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ ایئرپورٹس اور فوجی تنصیبات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
عوام کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عالمی ایئرلائنز نے بھی ایران کے لیے پروازیں وقتی طور پر معطل کر دی ہیں۔