اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈ کوارٹر نشانہ، خواتین اور بچے شہید

ایران پر حملہ

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، آپریشن میں اسٹریٹجک فوجی مراکزکو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے عورتیں اور بچے بھی شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں عورتیں اور بچے میں شہید ہوئے ہیں، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرعلی شمخانی بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کچھ  دیر میں اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کریں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای کچھ دیر میں اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرینگے،ایرانی میڈیا

اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور ایرانی چیف آف اسٹاف بھی شہید ہوگئے ہیں،اسرائیل کا ایران حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے تمام پروازیں فوری طور پرمعطل کردی گئی ہیں۔

آپریشن میں ایران کے اسٹریٹجک فوجی مراکزکو نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ  آپریشن میں ایران کے اسٹریٹجک فوجی مراکزکو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ایران بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔

تہران سمیت مختلف شہروں میں20 شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

پاک بھارت ایٹمی جنگ صرف میں ہی روک سکتا تھا، ٹرمپ

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی ممکنہ خطرناک سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کیے گئے۔ ایرانی حکام نے فوری طور پر حملوں پر ردعمل نہیں دیا تاہم سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو سنگین حد تک بڑھا سکتی ہے، اور ممکنہ طور پر خطہ ایک وسیع تر جنگ کی طرف جا رہا ہے، عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں