ٹیکساس میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 6 ہلاک

ٹیکساس

امریکی ریاست ٹیکساس شدید طوفانی بارشوں کی زد میں آگئی، جہاں مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق شدید بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، انڈر پاسزمیں پانی بھرگیا اور متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں۔

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 290 سے زائد افراد ہلاک

سیلابی ریلے سڑکوں پر بہہ گئے جس میں گاڑیاں اور لوگ پھنس گئے، ریسکیو ٹیموں نے کئی افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریز کرنے اور ہنگامی حالت کے پیش نظرمحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں