حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن منگل سے شروع ہوگا

Hajj

اسلام آباد: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل منگل سے شروع ہوگا۔

حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو گی۔ اور یہ حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پہلی پرواز سے مختصر دورانیے کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔ یہ حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔

حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا۔ حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضم اضلاع کے 700 ارب پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا، فیصل کریم کنڈی

سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں