کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور شاہین فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں ٹرین کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، 1زخمی
آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور شاہین فورس کے جوانوں نے حصہ لیا جبکہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان علاقے میں منشیات فروشی اور اسلحہ کی ترسیل میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
