معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیاسی اختلافات کے تناظر میں ایک نیا سوال امریکی عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک سروے شروع کرتے ہوئے پوچھا: “کیا امریکا کو ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے؟”
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم دے دیا
ابتدائی نتائج کے مطابق اکثریت نے نئی جماعت کے قیام کی حمایت میں ووٹ دیا ہے، ٹیسلا کے مالک نے حالیہ دنوں میں امریکی سیاست پر کھل کر تنقید کی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سروے مستقبل میں ایلون مسک کے سیاسی عزائم کا عندیہ ہو سکتا ہے، امریکی سیاسی منظرنامے میں یہ پیشرفت نئی بحث کو جنم دے رہی ہے۔
