متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر 225 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
گلف نیوزکے مطابق یہ اقدام انسانیت، معافی اورخیرسگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ قیدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔
میکسیکو کا امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کا اعلان
رہائی پانے والے قیدی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ایشیائی، افریقی اورعرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان افراد نے مختلف جرائم میں سزائیں بھگتیں اوراب ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتی اورفلاحی پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ اقدام یو اے ای کی قیادت کے اس وژن کا عکاس ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اورانسانی ہمدردی کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔