میکسیکو کے صدر کلاڈیا شین بام (Claudia Sheinbaum) نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ خاطر خواہ معاہدہ نہ ہوا تو ان کی حکومت آئندہ ہفتے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کو غیر منصفانہ اور یکطرفہ اقدام قرار دیا۔
ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، فوری امن کی امید نہیں، امریکی صدر
صدر میکسیکو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکی فیصلے سے پیدا ہونے والے تجارتی عدم توازن کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ملکی مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم اگر واشنگٹن سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرے تو ہم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدام کرنے پرمجبورہوں گے۔